بھارت: تین سال سے قید کشمیری دختر ملت آسیہ اندرابی پر نئے الزامات

بھارت: تین سال سے قید کشمیری دختر ملت آسیہ اندرابی پر نئے الزامات

نئی دہلی: انسانی حقوق کی علمبردار اور سیاسی رہنما آسیہ اندرابی پر بھارتی عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے۔ بھارت کی جیل میں گزشتہ تین سال سے قید آسیہ اندرابی پر تسلسل کے ساتھ جھوٹے الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان نے آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق این آئی اے کی خصوصی عدالت نے دختر ملت کے نام سے پہچانی جانے والی آسیہ اندرابی، صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر مبینہ طور پربھارت کے خلاف جنگ کرنے اور ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات  لگائے ہیں۔

آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت سے وہ بھارت کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہی ہیں۔

پاکستان نے دو ماہ قبل مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی علمبردار اور سیاسی رہنما آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ سے پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے اور بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید آسیہ اندرابی کو فوری رہا کرائے۔

یاسین ملک کی آخری امید، دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے آگے آئے، مشعال ملک

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت آسیہ اندرابی، ان کے شوہر اور ساتھیوں کے خلاف تمام من گھڑت الزامات ختم کرے جب کہ اقوام متحدہ عائد کردہ تمام الزامات اور جھوٹے مقدمات ختم کرنے میں اپنا کردارادا کرے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں رائج تمام کالے قوانین بھی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ جاری مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور قانونی تحفظ کی فراہمی میں مدد دے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ دیگر تمام سیاسی قیدیوں اورانسانی حقوق کے علمبردار رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ ماورائے عدالت قتل عام، پھانسیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کی جائیں اور انسانی حقوق کمیشن کی دو رپورٹس کی روشنی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق جنیوا سے رابطہ کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: پاکستان کا بھارت سے قیدیوں کی رہائی اور پابندیاں ہٹانےکامطالبہ

کشمیری رہنما آسیہ اندرابی چار دہائیوں تک مقبوضہ کشمیر میں معاشرتی اصلاحات کیلئے سرگرم رہی ہیں اور جیل میں آسیہ اندرابی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔


متعلقہ خبریں