کامران اکمل کنگ آف پی ایس ایل ہیں، یونس خان

ٹیموں کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے، یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے سلامی بلے باز کامران اکمل کنگ آف پی ایس ایل ہیں۔

ہم نیوزکے پروگرام ”گیم پلان ”میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے آج بہترین بیٹنگ کی جب کہ ملتان سلطانز نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو آج ہونے والے میچ کی بہت ضرورت تھی۔

پی ایس ایل 6: حفیظ، فخر کی دھواں دار بلے بازی، قلندرز 9 وکٹوں سے کامیاب

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یونس خان نے پیش گوئی کی تھی کہ ملتان سلطان پشاور زلمی سے میچ جیت جائے گا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز