انسانی حقوق کونسل کو اپنا دوہرا معیار ختم کرنا چاہیے، شیریں مزاری

shireen mazari

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج عالمی حقوق انسانی کا منظرنامہ تاریک تصویر پیش کررہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتری کا شکار ہے۔

بھارت: تین سال سے قید کشمیری دختر ملت آسیہ اندرابی پر نئے الزامات

ہم نیوز کے مطابق انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں خواتین اوربچوں سمیت عام شہریوں کی فریاد نظر اندازکی جارہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھن والی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ ریاستی نفرت، اسلاموفوبیا اور مظلوموں سےغیرانسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے محافظ کے طورپر انسانی حقوق کونسل کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انسانی حقوق کونسل کو سیاسی نظریات کے پیش نظراپنا دوہرا معیارختم کرنا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی تعلیم اسکولوں کے نصاب کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے۔

عالمی برادری بھارت کو جھوٹے پروپیگنڈے کی تشہیر سے روکے، وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آرایس ایس حکومت کا مقبوضہ کشمیرمیں حتمی اقدام کشمیریوں کی نسل کشی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کررہا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ غیرکشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں مستقل رہائش اور جائیدادکی خریداری کی غیرقانونی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت نے کورونا وبا کو مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اقدامات کومستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارتی اقدامات کے حوالے سے جنیوسائڈ واچ پہلے ہی خبردار کرچکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ کشمیری دنیا کے ایک بڑے بیگارکیمپ میں رہ رہے ہیں۔

سفارتکاروں کا دورہ مقبوضہ کشمیر: بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا، پاکستان

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن حکومت پاکستان کے جبری گمشدگی کے خلاف اقدامات کی تائید کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں