ملتان کیخلاف جیت: حیدر علی شعیب ملک کے شکرگزار


پشاور زلمی کے بلے باز حیدر علی نے کہا ہے کہ شعیب ملک نے میچ کے دوران مشکل صورتحال میں بہت ساتھ دیا۔

ملتان سلطانز کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ شاہ نواز دھانی کدھر گیند کرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا شعیب بھائی نے بتایا ویسا ہی ہوا اور دھانی نے میرے پسندیدہ جگہوں پر گیند کرائی جس کا میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

حیدر علی جیسے تیز کھیلنے والے مزید بلے باز چاہئیں، وقار یونس

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے مجھے کہا تھا کہ فکر نہ کرو ہم میچ جیت جائیں گے۔

خیال رہے کہ حیدر علی نے ملتان سلطانز کے خلاف مختصر مگر جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو پی ایس ایل 6 میں پہلی فتح دلائی ہے۔

پشاور زلمی کو تین اووز میں 37 رنز درکار تھے۔ اس موقع پر حیدر نے 8 گیندوں پر 24 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔


متعلقہ خبریں