سرفراز اور رضوان دونوں ہار سے پریشان


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دو دو میچز کھیلنے کے بعد بھی جیت کا کھاتا نہ کھول سکیں۔

دونوں ٹیموں کے وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان اور سرفراز احمد ایونٹ کے ابتدائی میچوں میں شکست کے بعد پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کافی نالاں دکھائی دیئے۔

بوم بوم آفریدی کا آخری پی ایس ایل؟

قلندرز کے خلاف میچ کے دوران بھی سرفراز گاہے بگاہے کبھی بولرز تو کبھی فیلڈرز پر اپناغصہ نکالتے دکھائی دیئے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی انفرادی کارکردگی تو بہت اچھی جا رہی ہے تاہم بطور کپتان وہ اب تک اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

پشاور زلمی کے خلاف 194 رنز کا ہدف دینے کے باوجود ملتان سلطانز کو شکست یقیناً محمد رضوان کو پریشانی میں مبتلا کئے ہو گی۔

پوائنٹس ٹیبل کر ملتان سلطانز پانچویں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں