رنویر سنگھ بھی پارری گرل کے فین بن گئے



بالی ووڈ کے معروف ادکار رنویر سنگھ بھی ’پارری گرل‘ کے فین بن گئے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنویر سنگھ ایک ڈبہ اٹھا کر کہتے ہیں کہ ’ یہ ہمارا گاجر کا حلوہ ہے، یہ ہم ہیں، اور یہاں پر ’پارری‘ ہو رہی ہے۔

اسد عمر نے ’پارری گرل‘ کو مستقبل کی سیاستدان قرار دے دیا

ویرات کوہلی اور سدہارتھ ملہوترا بھی ’پارری گینگ‘ میں شامل

خیال رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی ’پارری گرل‘ کی ویڈیو نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

پارری گرل دنانیر کی شہرت نا صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت بھی پہنچ گئی اور بالی وڈ کے نامی گرامی اداکاروں نے ’پارری ہو رہی ہے‘ طرز پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکار شاہد کپور، رندیپ ہدا اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی پاکستان کی پارری گرل دنانیر کا سا انداز اپنا لیا اور وائرل ویڈیو کے جیسی میمز شیئر کیں۔

ان کے علاوہ نامور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی ’پارری گینگ‘ کا حصہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کی دیپیکا پاکستانی لڑکی کی فین

ویرات نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی پی ایل کے جوتوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میرا آئی پی ایل جوتا ہے اور یہ۔۔۔۔‘

کوہلی نے جملہ مکمل کرنے کی بجائے شرارتی ایموجی بنا دیا۔ پارٹی گرل دنانیر نے ویرات کوہلی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ‘فین مومنٹ‘۔


متعلقہ خبریں