دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد11کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ گئی


دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 26 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 98 ہزار 30 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 82 لاکھ 93 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکا میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 14 ہزار996 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 88 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 598 اور ایک کروڑ 10 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: کویت نے زمینی و سمندری سرحدیں تا حکم ثانی بند کردیں

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار646 اور ایک کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 42 لاکھ  سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 84 ہزار 430 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 21 ہزار 305 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 36 لاکھ29 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 85 ہزار 44جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کیلیے امیر ممالک کی حکمت عملی بے نقاب

اسپین میں 31 لاکھ61 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 68 ہزار79 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 28 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 96 ہزار348 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں