مشتری، زحل اور عطارد تکون شکل میں نظر آئیں گے

مشتری، زحل اور عطارد تکون شکل میں نظر آئیں گے

نظام شمسی کے سیاروں مشتری، زحل اور عطارد تکون کی شکل میں دیکھے جا سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشتری، زحل اور عطارد کا نظارہ برطانیہ میں دیکھا جا سکے گا۔ تینوں سیارے برطانیہ کے مشرقی افق پر تکون کی شکل میں رواں ہفتے نظر آئیں گے۔

سائنسدانوں کے مطابق سیاروں کی تکونی شکل کا نظارہ کھلی آنکھ کے ساتھ دیکھا جا سکے گا تاہم دوربین سے واضح طور پر نظر آئے گا۔ تینوں سیارے طلوع آفتاب سے قبل نقطوں کی شکل میں نظر آئیں گے۔

موسم ابرآلود ہونے کی وجہ سے دیکھنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے تاہم مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ سیارے آپ کو قریب قریب نظر آئیں گے لیکن حقیقت میں وہ سینکڑوں میل دور ہوں گے۔ یہ نظارہ 2026 تک دوبارہ دیکھنے کو نہیں لے گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سیاروں کے تکون شکل کا نظارہ جمعرات سے اتوار کی درمیانی شب نظر آنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل سال 2000 میں مشتری، زحل اور مرکری تکونی شکل میں نظر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برج خلیفہ، دنیا کی 7 خوبصورت عمارتوں میں سرفہرست

گزشتہ سال 21 دسمبر کو دو بڑے سیارے مشتری اور زحل کا ملاپ نظر آیا تھا۔ مشتری اور زحل دونوں سیارے 800 سال بعد قریب ترین نظر آئے تھے۔ دونوں سیارے غروب آفتاب کے فوراً بعد افق پر جنوب مغرب کی جانب دیکھے گئے تھے۔

دونوں سیارے ڈبل سیارے کی طرح دکھائی دیے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں