کرس گیل کے چیلنج پر حسن علی کا ’گگلی ڈانس‘

فوٹو: فائل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے متعارف کردہ ’گگلی چیلنج‘ نے کھلاڑیوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

کرس گیل کے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاکستانی کھلاڑی حسن علی نے ڈانس کیا ہے جس کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی ہے۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان نے بھی گگلی چیلنج میں حصۃ لیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے گگلی چیلنج متعارف کروایا تھا جس کی ویڈیو  ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں