ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےدور صدارت میں کتنی دولت کمائی؟


امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مدت صدارت میں ایک اعشاریہ 6 ارب ڈالرز کمائے۔

امریکہ میں کاروباری اخلاقیات اور احتساب کے نگران سرکاری ادارے ’سٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھک‘ کی  رپورٹ کے مطابق یہ رقم اس آمدن کا چھوٹا سا حصہ ہے جو ٹرمپ کو مدت صدارت کے دوران حاصل ہوئی۔

سابق صدر کی آمدن کا بڑا حصہ معروف اثاثوں سے حاصل کیا گیا۔ ان اثاثوں میں ریاست فلوریڈا میں پام بیچ پر واقع لگژری نجی کلب، واشنگٹن ڈی سی میں دا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل شامل ہیں۔

سال2020 میں کورونا وائرس کے سبب ٹرمپ کی آمد میں خاطرخواہ کمی بھی ہوئی۔ واشنگٹن میں ہوٹل سے حاصل ہونے والی آمدنی40 ملین ڈالر سے کم ہوکر15 ملین سالانہ پر آگئی تھی۔ تین گالف کلبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اقتدار کے ساتھ اپنے کاروبار میں بھی اضافے کرتے رہے اور واشنگٹن میں ان کا ہوٹل ایسے سینیٹرزکیلئے مرکز نگاہ بنا رہا جو صدر کے قریب رہنا چاہتے تھے۔

تمام تر اعدادوشمار کے باوجود لگتا ہے کہ صدارت میں آنے کے بعد ٹرمپ کی دولت مجموعی طور پر کم ہوئی ہے۔ سال2020 میں فوربز کی فہرست کے مطابق ٹرمپ کا نمبر352تھا جبکہ2019 میں275 تھا۔

رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے نیویارک میں پروسیکیوٹرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں