پالتو جانوروں کی مفت کورونا اسکریننگ کروائیں

پالتو جانوروں کی مفت کورونا اسکریننگ کروائیں

لاہور: آپ کے گھر میں موجود پالتو جانور میں کورونا وائرس کی علامات ہیں تو پریشان مت ہوں، جانور کو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لے جائیں اور اس کا مفت ٹیسٹ کروائیں۔

لاہور چڑیا گھر میں سفید ٹائیگرز کے دو بچوں کی کورونا سے موت کے شبہ پر پالتو جانوروں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں ماہر ڈاکٹرز احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے جانوروں کے گلے یا ان کے پاس ہونیوالے اسٹول کا سیمپل لیتے ہیں۔

ویٹرنری ڈاکٹر فیصل محمود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو بھی شخص پالتو جانور لاتا ہے، کوئی علامت ہو تو ہم ٹیسٹ لے لیتے ہیں، جو جانور فرینڈلی ہوں ان کا سوئیب لیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور چڑیا گھر: 3 جانوروں کو آسان موت دینے پر غور شروع

ڈائریکٹر یونیورسٹی کے مطابق لاہور چڑیا گھر، جلو پارک اور سفاری پارک کے اڑھائی سو سے زائد جانوروں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، جن میں سے کوئی موذی وائرس میں مبتلا نہیں ہے۔

ڈائریکٹر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ جانوروں کے ساتھ ساتھ وہاں موجود ان کے کیپرز کا بھی چیک اپ کیا گیا، تاہم کوئی رہورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کے سیمپلز کی پی سی آر مشین میں جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ تین سے چار گھنٹوں میں رپورٹ موصول ہوتی ہے

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر، سفاری اور جلو پارک کے ڈھائی سو جانوروں کے ٹیسٹ ہو چکے، اب تک کوئی مثبت رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں