نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر بھی انہیں گھر میں گھس کر مارا، مریم نواز

نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر بھی انہیں گھر میں گھس کر مارا، مریم نواز

وزیر آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر بھی انہیں گھر میں گھس کر مارا ہے۔

الیکشن کمیشن این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کرائے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیرآباد کے بہادر عوام کو مبارکباد پیش کرنے آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دھونس اور دھاندلی کے باوجود عوام نے ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد نے بدترین دھاندلی کے باوجود ووٹ کو عزت دی۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ اور وزیرآباد پہلے بھی نوازشریف کا تھا اور آج بھی نوازشریف کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب جاگ چکا ہے اور اب پرانے پاکستان کو لا کر ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کے ووٹوں پرڈاکہ ڈال کر بھاگنے والوں کو شیروں نے پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے سے شکست کے بعد انہوں نے ڈسکہ پر ڈاکہ ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن نہیں ووٹ چوروں کے خلاف ریفرنڈم تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ نے آٹا، بجلی اورگیس چوروں کا مقبرہ بنا کر انہیں دفن کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی حکومت پنجاب میں نہیں ہے لیکن پنجاب نے اپنے ووٹوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا اور چوروں کو بھی پکڑ لیا۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ہر جگہ سے ہارنے پر کہہ رہے ہیں کہ ہمارا ووٹ بینک بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرکے عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا اور پھر پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کرکے پولنگ تاخیر کا شکار کرائی۔

وزیراعظم 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے پر تیار؟

مریم نوازنے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ووٹ چوری کیے اور 2021میں عملہ ہی غائب کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 پولنگ اسٹیشنز کا عملہ غائب کیا گیا۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پولنگ افسران سے پوچھا گیا کہاں تھے؟  تو جواباً کہا کہ گاڑی خراب ہوئی اور دھند کافی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشن والوں کی گاڑیاں خراب ہوئیں ان کا رزلٹ آسمان پر پہنچ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غائب ہونے والے افسران کے پولنگ اسٹیشنز پر85 فیصد رزلٹ آیا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کےعوام نے 2018 کےالیکشن کا پول کھول دیا۔ انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود کہا کہ ہمارے20 افسران غائب ہوگئے تھے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کیا دھند میں موبائل فونز بھی بند ہو جاتے ہیں؟

مریم نواز نے کہا کہ جب چوری پکڑی گئی تو کہا گیا کہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرالو۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اب اگر الیکشن ہوگا تو پورے حلقے میں ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ ایک حلقے پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے پنجاب انتظامیہ نے پورا زور لگایا پھر بھی ن لیگ کی جیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ان کو ووٹ کیوں دے گا؟ انہوں نے شرکا سے پوچھا کہ آٹا، چینی، گیس بجلی سستی ہوگئی ہے؟

ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی والے بےنقاب ہو گئے، مریم نواز

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عوام تو ہاتھ اٹھا اٹھا کر ان کو بددعائیں دے رہی تو پھر ان کو ووٹ کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں ملک سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں