جاوید میانداد کا آخری ورلڈ ریکارڈ


قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو 6 ورلڈ کپ کھیلنے کا منفرد اعزاز آج کے دن حاصل ہوا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25 برس مکمل ہونے پر جاوید میانداد کے اس اعزاز سے متعلق یغام شیئر کیا گیا۔

پی سی بی نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ آج کے دن 25 برس قبل جاوید میانداد نے مستقل 6 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

جاوید میانداد دنیائے کرکٹ کے پہلے ایسے کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ منفرد اعزاز اپنے نام کیا، تاہم اب یہ اعزاز بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس بھی ہے۔

سابق کپتان نے پاکستان کی جانب سے 124 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں انہوں نے 52.57 کی اوسط سے 8 ہزار 832 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ ون ڈے میچز میں جاوید میانداد نے 233 میچز کھیلے جن میں انہوں نے 41.70 کی اوسط سے 7 ہزار 381 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں