کرپشن بڑھ گئی ہے، ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ حقیقت پر مبنی ہے: لیاقت خٹک

کرپشن بڑھ گئی ہے، ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ حقیقت پر مبنی ہے: لیاقت خٹک

پشاور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے لیکن موجودہ خیبرپختونخوا حکومت میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے وزارت واپس لے لی گئی

ہم نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور سابق وزیر آبپاشی لیاقت خٹک نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ کرپشن نہیں ہورہی ہے تو یہ عمران خان کے ساتھ غداری ہوگی۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے لیاقت خٹک نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں مختلف اداروں میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حقیقت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی وزارت میں کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کی جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے۔

پرویز خٹک: نوشہرہ کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار

سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے چار دن قبل وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ یہ اقدام نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی شکست کے بعد اٹھایا گیا تھا۔ اس نشست پر ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی کامیاب قرار پائے ہیں۔

بدعنوانی کے خلاف سرگرم بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے چار ہفتے قبل گلوبل کرپشن انڈیکس جاری کیا تھا جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔

کرپشن کے لحاظ سے 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا رینک 124 ہو گیا ہے۔ 2019میں کرپشن سےمتعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120تھا۔

اس سروے کے مطابق بہترین اسکور 100 پوائنٹس ہوتا ہے جبکہ کم ترین اسکور صفر شمار کیا جاتا ہے۔ صفر ایک انتہائی کرپٹ ملک یا شعبے کی نشاندہی کرتا ہے۔

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

کرپشن کے حوالے سے پاکستان کا اسکور31 ہے جو گزشتہ سال 32 تھا۔ سال 2018 میں پاکستان کا نمبر33 اور 2017 میں32 رہا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کرپشن سال2012 میں رہی جب اسکور27 پر آگیا تھا۔


متعلقہ خبریں