پی ایس ایل 6: بابر اعظم ، شرجیل خان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا


پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی سلامی جوڑی بابراعظم اور شرجیل خان نے پہلی وکٹ کی پارٹرنر شپ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان اور بابراعظم نے 176 رنزکی پارٹرنر شپ قائم کی ہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابراعظم نے 54 گیندوں پر 62 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 6 چوکے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں