کورونا: ایک خوراک والی ویکسین کلینیکل ٹرائلز میں مؤثر ثابت

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

چین: ایک خوراک والی ویکسین، میکسیکو نے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) امریکہ کی جانب سے شائع کردہ ڈیٹا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دواساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کی گئی کورونا ویکسین کورونا وائرس کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

امریکہ کے مؤقر جریدے دی ہل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی سرکاری ادارے ایف ڈی اے نے تصدیق کی ہے کہ ایک خوراک والی ویکسین کورونا وائرس کے خلاف نہایت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

چین: جعلی کورونا ویکسین تیار کرنے کا اسکینڈل بے نقاب

ڈیٹا رپورٹ کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین وائرس جنوبی افریقہ اور برازیل میں پائی جانے والی کورونا اقسام کے خلاف بھی کارگر ثابت ہوئی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بڑے پیمانے پر کیے جانے والے کلینیکل ٹرائلز میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ویکسین امریکہ میں 85.9 فیصد مؤثر رہی ہے جب کہ برازیل میں 87.6 فیصد اور جنوبی افریقہ میں 81.7 فیصد کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

کورونا ویکسین کیلیے امیر ممالک کی حکمت عملی بے نقاب

جانسن اینڈ جانسن سے قبل ایک خوارک والی کورونا ویکسین چین کی جانب سے تیار کی گئی تھی جس کے نہایت مثبت نتائج سامنے آچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں