کورونا: این سی او سی کا متعدد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی) نے کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی متعدد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

این سی او سی نے آج ہونے والے اجلاس کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں 15 مارچ سے ان ڈور شادی تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ان ڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کے تحت مزارت کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا۔

این سی او سی  اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔

کورونا: ایک خوراک والی ویکسین کلینیکل ٹرائلز میں مؤثر ثابت

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچز میں اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

این سی او سی  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی جون کے مہینے میں کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں