سردار پٹیل اسٹیڈیم کا نام مودی سے منسوب کرنے پر کانگریس آگ بگولہ

سردار پٹیل اسٹیڈیم کا نام مودی سے منسوب کرنے پر کانگریس آگ بگولہ

نئی دہلی: بھارت میں دنیا کے سب بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا (سردار پٹیل اسٹیڈیم ) کا نام بدل کربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔

بھارت: کانگریسی رہنما راہل گاندھی کو ’گاندھی گیری‘ کا مشورہ

بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد اس اسٹیڈیم کو افتتاح کیا تو اس وقت وہاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ، گجرات کے گورنر اچاریہ دیوورت، وزیرِ کھیل کرن رجیجو اور بی سی سی آئی کے سکریٹری اور امت شاہ کے بیٹے بھی موجود تھے۔

بھارت کے اس موٹیرا اسٹیڈیم کا نام پہلے سردار پٹیل اسٹیڈیم رکھا گیا تھا لیکن اب اسے بدل کر نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے۔ اس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر گرما گرم بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت: سرگرم سماجی کارکن دیشا روی ضمانت پر رہا

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم اس سے قبل میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم تھا جہاں ایک لاکھ شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جب کہ نریندر مودی سٹیڈیم میں ایک لاکھ دس ہزار شائقین کی گنجائش موجود ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آج اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔

بھارت کی سابق حکمراں جماعت کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کہا ہے کہ سچ کتنی خوبصورتی سے خود کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ نریندر مودی اسٹیڈیم۔ اڈانی اینڈ۔ ریلائنس اینڈ۔ جے شاہ کی صدارت میں!

مودی حکومت کا اپنی ہی ایئر فورس کو ٹیکہ

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے ترجمان سپریا شرینیت نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہے کہ موٹیرا اسٹیڈیم سے سردار پٹیل کا نام ہٹا کر نریندر مودی رکھنا آزادی کے عظیم ہیرو کی بے عزتی ہے۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ آپ کی انا اور تکبر کی کوئی تو حد ہوگی مودی جی؟ شرم کیجیے!

گجرات کانگریس کے صدر ہاردک پٹیل نے بھی اسی حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔ انہون ںے لکھا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم  سردار پٹیل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدل کر نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم رکھا گیا ہے تو کیا یہ سردار پٹیل کی بے عزتی نہیں ہے؟

انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ سردار پٹیل کے نام پر ووٹ مانگنے والی بی جے پی اب سردار صاحب کی بے عزتی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گجرات کے عوام سردار پٹیل کی بے عزتی برداشت نہیں کرے گی۔

ہاردک پٹیل نے لکھا ہے کہ بھارت رتن، آئرن مین سردار پٹیل نے آر ایس ایس پر پابندی لگائی تھی اور اسی وجہ سے آر ایس ایس کے شاگرد سردار پٹیل کا نام مٹانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ باہر سے دوستی لیکن اندر سے بیر، یہ سلوک بی جے پی کا سردار پٹیل سے ہے۔

بھارت: تین سال سے قید کشمیری دختر ملت آسیہ اندرابی پر نئے الزامات

گجرات کانگریس کے صدر ہاردک کا کہنا ہے کہ ایک بات یاد رکھیے گا کہ سردار پٹیل کی بے عزتی ہندوستان برداشت نہیں کرے گا۔


متعلقہ خبریں