فیٹف: تین روزہ ورچوئل اجلاس ختم، فیصلوں کا اعلان جمعرات کو ہو گا

فیٹف، گرے لسٹ سے نکلنے میں پاک فوج کے سربراہ نے کلیدی کردار ادا کیا

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا تین روز اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ورچوئل تھا۔

فیٹف اجلاس: پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات نہیں

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے کے حوالے سے فیصلے کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

فیٹف کے فیصلوں کا اعلان پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی شب ساڑھے نو بجے کیا جائے گا۔ فیٹف کے صدر پریس کانفرنس میں اجلاس میں کیے جانے والے اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

فیٹف اجلاس میں کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی، شہباز گل  

فیٹف نے پاکستان سے متعلق انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر پیش رفت کی رپورٹ گذشتہ ہفتے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ کو پیش کی تھی۔


متعلقہ خبریں