ملکی وسائل سے بجلی پیداوارپر اہم سنگل میل عبور کرلیا، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ الحمداللہ ،ملکی وسائل سے بجلی پیداوارپراہم سنگل میل عبور کرلیا ہے۔

انسانی جسم سے بجلی بنانے والی بیٹری تیار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ 250 میگاواٹ کے چار سولر پاور پراجیکٹس کا فنانشل کلوز ہوگیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر عمر ایوب خان ںے کہا کہ چار سولرپراجیکٹس سے 148 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار سولر پاور پراجیکٹس کی سالانہ پیداوار 494.427 گیگا واٹ ہوگی۔

حکومت نے 12 فروری کو ملک بھرمیں فی یونٹ بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹی فکیشن پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

پاوربریک ڈاﺅن:عمر ایوب اور فیصل واوڈا کے استعفوں کا مطالبہ

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا تھا کہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بھی فی یونٹ بجلی 1 روپے 95 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین ، گھریلو اور کمرشل سمیت تمام سیکٹرزکے لیے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین سمیت پورے ملک کیلیے بجلی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے عوام پر تین روز میں مسلسل تیسری مرتبہ بجلی گرائی تھی۔ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسمنٹ کے بعد نیپرا نے بجلی فی یونٹ مزید ایک روپے 95 پیسے مہنگی کی تھی۔ فیصلے کا اطلاق پچاس یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر بھی ہوگا۔


متعلقہ خبریں