بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ


لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک اور پی ڈی ایم کے فیصلوں پر تفصیلی صلاح و مشورہ کیا ہے۔

نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر بھی انہیں گھر میں گھس کر مارا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے صلاح و مشورہ ٹیلی فونک بات چیت میں کیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی اور امیر جے یو آئی (ف) فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آج ہی لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہوسکتی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ قوم کے سامنے سینیٹ الیکشن کا اچھا رزلٹ رکھیں گے۔

لانگ مارچ ایک دن کا نہیں کئی دن ٹھہرنا پڑے گا،مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور پی ڈی ایم نے مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے پی ڈی ایم نےکم مدت میں کیے تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

سینیٹ الیکشن کے بعد عدم اعتماد پر بات ہوسکتی ہے، بلاول

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی جیت کے بعد جمہوریت بحال ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے مختصر وقت میں خود کو بے نقاب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں