ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ کی ٹانگ پر میرا ڈونا دکھنے لگا


ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اپنی گرل فرینڈ کی ٹانگ پر معروف فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کا عکس دکھتا ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کی رپورٹ کے مطابق جولین گونزالز اور اس کی پارٹنر جھیل کنارے بیٹھے تھے کہ اس دوران دھوپ سے چمکتی اس کی گرل فرینڈ کی ٹانگ پر کوئی چہرہ نمودار ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولین نے بتایا کہ غور کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ چہرہ کسی اور کا نہیں بلکہ معروف فٹبالر میرا ڈونا کا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے جب میں نے اپنی گرل فرینڈ سے دریافت کیا تو اس نے کہا کہ مجھے معلوم ہے مگر میں نے کبھی اس پر دھیان نہیں دیا۔

جولین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گرل فرینڈ کی ٹانگ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا ڈونا کی ہلکی سے تصویر بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ میراڈونا کے بہت بڑے مداح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر 90 فیصد لوگوں نے تصویر دیکھ کر مانا ہے کہ یہ میراڈونا کی ہی تصویر ہے۔

عظیم کھلاڑی کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم: میرا ڈونا کو کس چیز نے مارا؟

یاد رہے کہ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا کا گذشتہ سال 25 نومبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 60 سال تھی۔


متعلقہ خبریں