وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے پیلے اور سفید رنگ کا پینگوئن ڈھونڈ لیا

وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے پیلے اور سفید رنگ کا پینگوئن ڈھونڈ لیا

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے وائلڈ لائف فوٹوگرافر ییوس ایڈمز نے پیلے اور سفید رنگ کے پینگوئن دریافت کیے ہیں جن کے متعلق شاید ہی کسی نے سنا ہو اور یا پھر انہیں دیکھا ہو۔

لاہور: حنوط شدہ جانوروں کا میوزیم شہریوں کی تفریح کا مرکز

برطانوی اخبار کے مطابق انہوں نے جنوبی اٹلانٹک جزیرے پر موجود ہزاروں سیاہ اور سفید رنگ کے پینگوئن کے درمیان موجود اس نایاب نسل کی تصویر بنائی ہے جو بے پناہ پسند کی جا رہی ہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق وائلڈ لائف فوٹو گرافرایڈمز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل نہ پیلے رنگ کا پینگوئن دیکھا اور نہ ہی اس کے متعلق سنا تھا۔

اخبار کے مطابق ایڈمز کی قیادت میں جب ایک ٹیم پینگوئنوں کی تصاویر بنانے کے لیے جنوبی جارجیا کے ایک جزیرے پر رکی تو اس مقام پر پیلے رنگ کا پینگوئن دیکھا گیا۔

دنیا کے 6 دلکش سیاحتی مقامات جہاں عام لوگ نہیں جاسکے

ان کا کہنا تھا کہ اسے دیکھ کر سب کو بہت حیرت ہوئی اور بے پناہ خوشی بھی کیونکہ اسے دیکھنا ایک حیران کن تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسے دیکھ کر ہم نے حفاظتی سامان ایک طرف رکھ دیے اور سب نے اپنے کیمرے اٹھا لیے۔

بلجیئم سے تعلق رکھنے والے وائلڈ لائف فوٹوگرافر ییوس ایڈمز نے کہا کہ اس پینگوئن کی حالت انوکھی ہے کیونکہ اس کے خلیات اب میلانین تیار نہیں کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس کے پر سیاہ اور پیلے رنگ کے ہوتے ہیں اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان پرندوں کی انوکھی قسم کی یہ دریافت اب ہوئی ہے۔

2012 میں انٹارکٹیکا میں شنسٹراپ کے علاقے میں ایک سفید پینگوئن دیکھا گیا تھا او خیال کیا گیا تھا کہ اس کی حالت جینیاتی تغیر کی وجہ سے ہوئی ہے جو پینگوئن کے پروں کو کمزور کرتی ہے۔

بھارت: نایاب نسل کا سیاہ چیتا ہلاک

برطانوی اخبار کے مطابق پیلے پینگوئن دیکھنے کے بعد ایڈمز نے آٹھ ہفتوں تک اپنی مہم جاری رکھی اور ہزاروں تصاویر بنائیں اور دنیا پر اس کا انکشاف کیا۔


متعلقہ خبریں