طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کیخلاف ہے، منیر اکرم

فائل فوٹو


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کے خلاف ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسائے کی علاقائی خود مختاری کا احترام کیا۔ مستقل یا متوقع حملے کا احاطہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ ہوا تو انسانیت کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔ اقوام متحدہ (یو این) کے چارٹر کا مقصد جنگ کے راستے کو کالعدم قرار دینا تھا اور دفاع میں طاقت کا استعمال مسلح حملے کو پسپا کرنے تک محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسل پرستانہ سوچ سے نفرت: سابق امریکی صدر اوبامہ نے ناک پر مکہ مار دیا

منیر اکرم نے کہا کہ طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کے خلاف ہے اور خطے میں یو این چارٹر کی خلاف ورزیوں پر مظاہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی ایشیا میں رہتے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ

انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کا اعادہ کیا اور کمزور ریاستوں کے حق خود ارادیت کا انکار سب سے زیادہ نظر آتا ہے۔


متعلقہ خبریں