ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن نے جیت لیا، شاہد خاقان عباسی


مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن نے جیت لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا پشاور پی ڈی ایم جلسہ شیڈول کے مطابق منعقد کرانے کا اعلان

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سوال ری پولنگ کا نہیں، کیا پولنگ عملے کواغوا کرنا جرم نہیں ؟ آج پوچھنے والا کوئی نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ دوبارہ انتخاب بھی کرائیں گے تو مسلم لیگ ن کی ہی جیت ہوگی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ووٹ عوام کی امانت ہے جس کا تقدس پامال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزرا کا احتساب کون کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ انصاف کے نظام پر آج سوالیہ نشان ہے، 20 پولنگ اسٹیشنزکے پریذائیڈنگ افسر ووٹوں سمیت غائب ہو گئے، الیکشن چوری ہوا، تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کمیشن اس لیے بنتے ہیں کہ مجرموں کی چوری پر پردہ ڈالا جائے، براڈ شیٹ کیس سے متعلق بھی کمیشن بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان عباسی کیخلاف فوری فرد جرم عائد کرنے کی نیب کی استدعا مسترد

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے، الیکشن چوری کا کھرا وزیراعظم تک جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں