بلاول، مریم کی اہم ملاقات آج ہو گی

بلاول، مریم کی اہم ملاقات آج ہو گی

فوٹو: فائل


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آج اہم ملاقات ہو گی۔ 

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج ساڑھے 12 بجے رائیونڈ جائیں گے اور مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مچھ: مریم نواز اور بلاول بھٹو کا شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی رائیونڈ آئے گا، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی ملاقات میں شرکت کریں گے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ ملاقات میں مجموعی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں