کینسر کو شکست دینے والی لڑکی خلا میں جانے کو تیار

کینسر کو شکست دینے والی لڑکی خلا میں جانے کو تیار

ٹیکساس: کینسر کو شکست دینے والی لڑکی اب خلا کا سفر کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینسر کو شکست دینے والی باہمت لڑکی ہیلی ارسیناؤ نجی کمپنی کی جانب سے خلا کا سفر کریں گے اور جس کے بعد وہ کم عمر ترین خلانورد بن جائیں گی۔

ہیلی ارسیناؤ نجی کمپنی کی جانب سے شہریوں کے مخصوص انسپائریشن فور نامی منصوبے کے تحت خلاف میں جائیں گی۔ 4 خلا نوردوں میں سے کوئی بھی باقاعدہ تربیت یافتہ ایسٹروناٹ نہیں۔

29 سالہ باہمت لڑکی اکتوبر 2021 میں شفٹ فور پیمنٹس کے سی ای او جیرڈ آئزک مین کے ساتھ خلا میں جائیں گی اور جیرڈ ان کے تمام اخراجات اٹھائیں گے۔ جیرڈ اس مشن سے اپنے اسپتال کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کرنا چاہتے ہیں۔

ہیلی ارسیناؤ کی ٹانگ بھی مصنوعی ہے اور وہ خلا میں جانے کے بعد مصنوعی ٹانگ والی پہلی خلانورد بھی بن جائیں گی۔ ان کا جنون بتاتا ہے کہ کینسر کو شکست دینے اور مصنوعی ٹانگ کے ساتھ بھی خلا کا معرکہ سر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوالا بھالو کو مقامی دندان ساز نے مصنوعی پاؤں لگا دیا

واضح رہے کہ ہیلی کو 10 برس کی عمر میں ران کی ہڈی کا کینسر ہوا تھا جس کے بعد انہیں مصنوعی ہڈی لگائی گئی تھی اور ایک برس تک انہیں کیموتھراپی سے گزارا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں