یکم مارچ سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے

پانچویں جماعت تک یکساں تعلیمی نصاب کا اطلاق اپریل 2021 سے ہوگا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بعض بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔ 50فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی 28فرور ی کوختم ہوجائے گی۔ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے کھل گئے

خیال رہے کہ  کورونا وائرس کے باعث گزشتہ برس 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سندھ میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ہی تعلیمی ادارے بند تھے۔

6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں اور حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا تھا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں