یورپی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن اسمگلنگ

یورپی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن اسمگلنگ

برلن: جرمنی میں یورپی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن اسمگلنگ پکڑی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن کسٹم حکام نے اسمگل کردہ 16 میٹرک ٹن کوکین ہیمبرگ کی بندرگاہ سے پکڑ لی۔ جو اب تک ضبط کی گئی کوکین کی سب سے بڑی مقدار ہے۔

اسمگل کردہ کوکین 5 کارگو کنٹینروں میں چھپائی گئی تھی جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی ایک کمپنی نے جرمن حکام کو خفیہ اطلاع فراہم کی تھی جس پر جرمن کسٹم حکام نے کامیاب کارروائی کی۔

جرمن کسٹم حکام نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کوکین لاطینی امریکی ملک پیرا گوئے سے آنے والے 5 کنٹینروں میں چھپائی گئی تھی جسے 12 فروری کو پکڑا گیا تھا تاہم میڈیا سے واقعے کو چھپایا گیا کیونکہ تفتیش متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو تاخیر سے بتانے کا فائدہ یہ ہوا کہ تفتیش کے دوران کوکین کی برآمدگی کا واقعہ جرمنی سے باہر تک پھیل گیا  اور نیدرلینڈز سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی: دنیا کی مہنگی ترین بریانی ہوش اڑا دے

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے پیراگوائے سے اس کوکین کی بحری راستے سے کارگو میں چھپا کر جرمنی اسمگلنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسی لیے اس مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے بعد حکام نے آج اس بارے میں میڈیا کو بھی مطلع کر دیا۔


متعلقہ خبریں