اسپین میں خودکار بس چلنے لگی

اسپین میں خودکار بس چلنے لگی

فوٹو: فائل


اسپین کی سڑکوں پر اب خودکار بس چلنے لگی ہے۔

اسپین کی آٹو پائلٹ اور بجلی سے چلنے والی مسافر بس  میں 70 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو بٹ کوائن میں سرمایہ کاری مہنگی پڑ گئی

انتظامیہ کے مطابق بس میں مختلف سینسرز ، کیمرے نصب ہیں جو ماحول اور آنے والی رکاوٹوں کے مطابق اپنی رفتار کا تعین کرے گی۔

قبل ازیں ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے کار کو جیٹ لگا کر اڑانے کی ٹھان لی۔ ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا وہ اپنی سپر کار میں راکٹ ٹیکنالوجی لگانے جا رہے ہیں جس سے کار ہوا میں تین فٹ تک اڑ سکے گی۔

ٹیسلا کے بانی ایلون کا کہنا تھا کہ وہ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے دوران کئی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

ٹیسلا نے ابتدائی طور پر 2017 میں متاثرکن خصوصیات والی کار متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔ ان خصوصیات میں 0-60 میل فی گھنٹہ صرف 1.9 سیکنڈز میں چلنے کی رفتار اور 620 میل کی بیٹری شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئرن مین کی کار آپ بھی چلاسکتے ہیں

الیکٹرک کار میں یہ خصوصیات ہونا بہت متاثرکن ہے تاہم اس وقت بھی جیٹ لگانے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں