سینیٹ انتخابات: رؤف صدیقی کی اپیل مسترد، نااہل قرار

فیصل واوڈا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رؤف صدیق کی درخواست مسترد کی۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے رؤف صدیقی کی جانب سے داخل کیے گئے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا تھا۔

ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رؤف صدیقی کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے جبکہ رؤف صدیقی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ ناٹ فار سیل رہی ہے اور سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن نہیں بکے گا اور نہ بکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن دوبارہ کروائے جائیں، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ میں تمام شرائط پر پورا اتر رہا ہوں لیکن صرف دو سال کا مسئلہ ہے۔ جن لوگوں نے دو سال کی ڈگری کی ہے اسے ریگولرائزڈ بھی کرانا تھا۔


متعلقہ خبریں