اب ہمیں بتایا جائے دھاندلی میں کون ملوث تھا، محمد زبیر


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اب ہمیں بتایا جائے دھاندلی میں کون ملوث تھا۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 ڈسکہ کے دوبارہ ضمنی انتخابات کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت پر عدم اعتماد ہو گیا اور الیکشن کمیشن نے تاریخی فیصلہ سنایا جس پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور اب ہمیں بتایا جائے کہ دھاندلی میں کون کون ملوث تھا۔ مریم نواز کی آواز الیکشن کمیشن نے سنی اور ہماری قیادت کی جیت ہوئی۔

رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ ہماری جنگ کی پہلی فتح ہو چکی ہے، اگر ایک حلقہ عمران خان ہار جاتے تو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ 3 مارچ کی شام پی ٹی آئی اور حفیظ شیخ کا جنازہ نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 75، الیکشن کمیشن کا دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

اس موقع پر ن لیگی رہنما نوشین افتخار نے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم سرخرو ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 75 کے عوام بغیر خوف ووٹ کا استعمال کریں۔ مجھے میری قیادت نے اعتماد دلایا جس پر ان کی مشکور ہوں۔


متعلقہ خبریں