حمزہ شہباز کو تاحال رہائی نہ مل سکی

حمزہ شہباز کو تاحال رہائی نہ مل سکی

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث ان کی رہائی نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری ہونے کے بعد ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد حمزہ شہباز کی روبکار جاری ہوگی۔

مزید پڑھین: منی لانڈرنگ کیس:حمزہ شہباز کو رہائی کا پروانہ مل گیا، رہائی نہ ملی

ذرائع کے مطابق روبکار کے اجراء کے بعد اسے کوٹ لکھپت جیل میں جمع کرایا جائے گا۔ روبکار جمع ہونے کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی پر عملدرآمد ہو سکے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ میں گرفتار حمزہ شہباز کی ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں