اسٹریلیا نے فیس بک اور گوگل کو کمائی میں سے حصہ دینے کا پابند کردیا

اسٹریلیا نے فیس بک اور گوگل کمائی میں سے حصہ دینے کا پابند کردیا

اسٹریلیا نے دنیا کا پہلا اور تاریخی قانون منطور کیا ہے جس کے تحت فیس بک اور گوگل اسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر منافع میں سے انہیں بھی حصہ دیں گے۔

اس حوالے سے اسٹریلیا کے ایوان نمائنگان نے “نیوز میڈیا بارگیننگ کوڈ” کے نام سے ترمیمی بل منظور کیا ہے جسے اسٹریلوی ایوان بالا نے پہلے ہی منظور کیا تھا۔

ٹیکنالوجی کی دو بڑی امریکی کمپناں  فیس بک اور گوگل کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود اسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے یہ قانون منظور کیا ہے۔

اس سے قبل فیس بک اور گوگل نے آسٹریلوی قانون کی پرزور مخالفت کی تھی اور فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر بھی پابندی لگائی تھی، تاہم اسٹریلوی حکومت اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب ست سخت ردعمل کے بعد فیس بک نے اپنا فیصلہ واپس لیا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا کی بہترین خاتون باس؟

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسٹریلوی پارلیمنٹ کا منظور کردہ یہ قانون انتہائی اہم ہے جس کا دنیا بھر کے میڈیا اداروں کو بھی اس  سے فائدہ ہوسکتا ہے۔

دیگر ممالک میں بھی اس طرح کے قوانین کی منظوری کی صورت میں وہ فیس بک، ٹویٹر اور گوگل سے منافع میں حصہ دینے کا تقاضہ کر سکتی ہیں۔

فیس بک اور گوگل اور آسٹریلیوی حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد اور اسٹریلیا کی جانب سے نئے قوانین میں کچھ نرمی کے بعد بات چیت کامیاب ہوگئی۔

اب گوگل اپنے نیوز شوکیس میں دکھائی دینے والی خبروں کا معاوضہ متعلق میڈیا اداروں کو ادا کرے گا جبکہ فیس بک سے بھی توقع ہے کہ وہ اپنی نیوز پروڈکٹ میں شائع ہونے والے تحریری مواد کا معاوضہ جلد ادا کرنا شروع کرے گا۔


متعلقہ خبریں