ری پولنگ سے بڑے سوالات ابھی باقی ہیں، مریم نواز


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ری پولنگ سے بڑے سوالات ابھی باقی ہیں۔

ڈی سی اور ڈی پی او سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کرنیکا حکم

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ لیکشن کمیشن نے اس فیصلے سے عوام میں اپنی ساکھ اورعزت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری نبھائی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ضروری ہے کہ امانت میں خیانت کرنے والوں کو سزا دی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے استفسار کیا کہ یہ سازش کہاں تیار ہوئی؟ چیف سیکریٹری، آئی جی، کمنشر اور دیگر سرکاری اہلکار کس کا حکم سن رہے تھے؟ بتایا جائے۔

ڈسکہ: 14پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے کی سفارش

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ںے کہا کہ منصفانہ انتخابات کے لیے ان سب کو کٹہرے میں لانا اور سازش کی کڑیاں کھولنا لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر چار مارچ 2021 کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمشنر گجرانوالہ ڈویژن، آر پی او گجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیال کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

غیرجمہوری قوتوں کو سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہیے، مریم نواز

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں