پنجاب سے سینیٹ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب


لاہور: پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پنجاب کی 11 خالی نشتوں پر نامزد تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے  حصے میں پانچ پانچ نشستیں آئی ہیں جبکہ ایک سیٹ مسلم لیگ ق کے حصے میں آئی ہے۔

غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب سے سینٹ کی سات جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر کوئی امیدوار کسی کے مقابل کھڑا نہ ہوا۔

غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق حکومتی جماعت اور اپوزیشن کے پانچ، پانچ امیداوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ ایک نشست ق لیگ کے حصہ میں آئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیف اللہ نیازی، عون عباس بپی، اعجاز احمد چوہدری اور اتحادی جماعت ق لیگ کے کامل علی آغا بلا مقابلہ جنرل نشست ہر کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے عرفان صدیقی، علامہ ساجد میر اور مشاہداللہ مرحوم کے بیٹے افنان اللہ خان بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گیے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی زرقا تیمور جبکہ مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی بلا مقابلہ فاتح قرار پائی ہیں۔

پنجاب سے ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں میں پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر اور مسلم لیگ ن کے اعظم نزیر تارڑ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

پنجاب الیکشن کمشن آفس کے مطابق تمام منتخب امیدواروں کے نوٹیفکیشن تین مارچ کو جاری ہوں گے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اب پولنگ نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں