منی لانڈرنگ: وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سے ٹیکس اصلاحات اور منی لانڈرنگ سے متعلق نئے اقدامات اٹھانا کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی مالیاتی احتساب اور شفافیت پر رپورٹ کے اجرا سے تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک سے کھربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مالیاتی شفافیت کے حوالے سے تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔ غیر مساویانہ معاہدوں کا ازسرنور جائزہ لیا جائے۔ شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے: نئے سال میں منی لانڈرنگ کا پہلا مقدمہ درج

وزیراعظم نے کہا کہ سفارشات کے مطابق اقدامات سے ترقی پذیر ملکوں پرمالیاتی بوجھ کم ہوگا۔ ملک کے اندر اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کیلئے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ٹیکسز اور غیر قانونی رقوم کی ترسیل پر قابو پانے کیلئے ادارے سب کے نمائندہ ہونے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں