پی ایس ایل 6 کا فائنل کو جیتے گا؟ میاں مٹھو نے بتادیا

پی ایس ایل 6 کا فائنل کو جیتے گا؟ میاں مٹھو نے بتادیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ 6 کا میلہ تو وہی جیتے گا جو اچھا کھیلے گا، لیکن کارکردگی کے ساتھ قسمت کا ساتھ دینا بھی جیت کیلئے بڑا اہم ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن سکس کا فائنل کونسی دو ٹیمیں کھیلیں گی اور ایونٹ کی ٹرافی کون اٹھائے گا ،لاہور کے میاں مٹھو نامی طوطے نےفال نکال دی اور یہ بھی بتا دیا کہ سپر لیگ میں کونسا کھلاڑی رنز کے ڈھیر لگائے گا۔

پیرمکی دربار کے قریب فال نکالنے والے بزرگ نجومی کے طوطے نے نہ صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فاتح قرار دیا ہے بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل فائنل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم میدان میں اترے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: بابر اعظم ، شرجیل خان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور کے میاں مٹھو نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کنگز کے بابراعظم اور کوئٹہ کے فاف ڈوپلیسی آئندہ میچز میں رنز کا انبار لگائیں گے۔

طوطے کا فال نکالنے والے بزرگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ “میاں میٹھو نے کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کو فاتح قرار دیا ہے آگے جو اللہ بہتر جانے”

میاں مٹھو کی فال کے برعکس، اکثر زندہ دلان لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ کا فیورٹ قرار دیتے نظر آتے ہیں۔

شائقین کرکٹ  کا کہنا ہے کہ “لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار ٹرافی جیتے گی، یہ طوطا فال سے کچھ نہیں ہوتا۔

جبکہ دوسرے شائقین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اس بار جیت جائیگی، سرفراز احمد اچھا کپتان ہے۔

امکانات اور پیش گوئیاں اپنی جگہ لیکن  پی ایس ایل کی فتح کا سہرا کس کے سر سجے گا یہ تو فائنل میچ کے روز ہی پتا چلے گا۔


متعلقہ خبریں