اسلام آباد: تجارتی و تفریحی سرگرمیوں پر عائد اوقات کار کی پابندی ختم

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجارتی و تفریحی سرگرمیوں پر عائد اوقات کار کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اوقات کار کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

کورونا: این سی او سی کا متعدد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجارتی و تفریحی سرگرمیوں پر عائد اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 15 مارچ سے ان ڈورشادی کی تقاریب منعقد کرنے کی اجازت ہو گی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 15 مارچ سے تمام مزارات اور سینما گھروں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

این سی او سی: پرائمری سے مڈل تک اسکول یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاترمیں 50 فیصدعملہ رکھنے کی پابندی بھی ختم ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں