معید یوسف نے بیک چینل ڈپلومیسی کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے دورے پر روانہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے بیک چینل ڈپلومیسی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجیت دوول سے اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوتا ہے، میجر جنرل بابر افتخار

اجیت دوول بھارت میں مشیر برائے قومی سلامتی امور کے منصب پہ فائز ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اجیت دوول کو مشیر بنا کر ان کا عہدہ وزیر کے مساوی کردیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں بھارتی ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیشرفت ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت کا نتیجہ ہے۔

کشمیر: عمرا ن خان کی تقریر کے بعد اجیت ڈوول کی ہدایت پر چار کشمیری شہید

پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرتا ہے۔

مشیر برائے قومی سلامتی ںے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ معاہدے کی روح کے مطابق عمل کے سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں۔

 پاکستان کی جیو اکنامک پوزیشن بہترین ہے، دنیا نظرانداز نہیں کرسکتی: معید یوسف

ہم نیوز کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ ایسا کرنے سے بے گناہ زندگیاں بچیں گی تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اس کا غلط مطلب ہرگز نہ لیا جائے۔


متعلقہ خبریں