گمشدہ کتے ڈھونڈے والے کو کروڑوں کا انعام دینے کی پیشکش

گمشدہ کتے ڈھونڈے والے کو انعام میں ملیں گے کروڑوں روپے

ہالی وڈ: امریکہ کے ممتاز گلوکارہ لیڈی گاگا نے اعلان کیا ہے کہ ان کے گمشدہ کتے ڈھونڈ کر لانے والے کو پانچ کروڑ امریکی ڈالرز (سات کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار روپے پاکستانی) بطور انعام دیے جاائیں گے اور اس سے یہ بھی نہیں پوچھا جائے گا کہ اس نے کتے کہاں سے ڈھونڈے ہیں؟

لیڈی گاگا نے رابرٹ کیلی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز مغربی ہالی وڈ میں واقع گلوکارہ کی رہائش گاہ کے قریب ان کا ملازم تین کتوں کو ٹہلانے نکلا تھا کہ اس دوران دو حملہ آوروں نے کتے چیھننے کی کوشش کی جس پر مزاحمت ہوئی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

حملہ آوروں کی فائرنگ سے ملازم کو چار گولیاں لگیں اور وہ زخمی ہو کر گر گیا جب کہ حملہ آور دو اعلیٰ نسل  کے کتے لے کر فرار ہو گئے جب کہ ان کی ایک کتیا جس کا نام مس ایشیا ہے جائے وقوع سے غائب ہوگئی جسے بعد میں پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لیڈی گاگا کا زخمی ہونے والا ملازم اب اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ اٹلی میں مقیم لیڈی گاگا اپنے کتوں کی گمشدگی کے حوالے سے از حد پریشان ہیں۔

چھ ٹانگوں والے کتے کی پیدائش

لیڈی گاگا نے اعلان کیا ہے کہ ان کے دونوں کتے بحفاظت واپس لانے والے کو بطور انعام پانچ لاکھ امریکی ڈالرز دیے جائیں گے اور کسی بھی قسم کا کوئی سوال بھی نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں