سینیٹ انتخابات: خیبر پختونخوا سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری


الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سینیٹ انتخابات کیلئے صوبے سے مختلف پارٹیوں کے نامزد امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق جنرل نشست پر  شبلی فراز، فیصل سلیم، محسن عزیز،ذیشان خانزادہ، لیاقت ترکئی، مولانا عطاالرحمان، طارق خٹک، ہدایت اللہ خان، عباس آفریدی اور تاج محمد آفریدی امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں، وزیر اعظم

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی نشست پر دوست محمد خان، محمد ہمایوں، فرحت اللہ بابر،شوکت جمال اور اقبال خلیل امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق خواتین کی نشستوں پر ثانیہ نشتر، فلک ناز ،نعیمہ کشور اور تسلیم بیگم امیدوار ہیں جبکہ اقلیتوں کے لیے مختص نشست پر گردیپ سنگھ، رنجیت سنگھ، جاوید گل اورآصف بھٹی امیدوار ہیں۔


متعلقہ خبریں