ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ


پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابقہ حکومتوں کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں گیا، وزیراعظم

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف اےٹی ایف نے پاکستان کو باقتی تین نکات پر عمل کرنے کے لیے چار ماہ کی مہلت دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان نے27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے لیکن جون 2021 تک پاکستان تمام 27 نکات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ ٹیرر فنانسنگ کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں