فیٹف: پاکستان نے ایکشن پلان کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا، حماد اظہر

Hamad Azhar

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 27 میں سے 24ا ہداف کو بڑے پیمانے پر مکمل کیا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان نے تین اہداف پر جزوی طور پر عمل درآمد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف نے سب سے مشکل اور جامع پلان پاکستان کو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیٹف پلان مختلف ٹائم لائنزکے ساتھ پاکستان کو دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پرسرکاری محکموں کی کاوش قابل تعریف ہیں۔

سابقہ حکومتوں کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں گیا، وزیراعظم

وفاقی وزارت خزانہ نے بھی ایف اے ٹی ایف کی جاری کردہ رپورٹ پر کہا ہے کہ فیٹف نے مختلف شعبوں میں پیش رفت پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی وفد نے حماد اظہر کی سربراہی میں کارکردگی رپورٹ پیش کی اور پاکستان نے 27 میں سے 24 پوائنٹس کے حوالے سے زبردست کام کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے کاؤنٹر فنانس ٹیرارزم کے حوالے سے جامع پیش رفت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹیرر فنانس کے خلاف ایکشن بھی لیا۔

فیٹف اجلاس: پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات نہیں

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے لسٹڈ افراد اور ان کے اداروں کے اثاثوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کی مجموعی طور پر تعریف کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس جون 2021 میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں