سعودی عرب: ماہر فلکیات نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی پیشنگوئی کردی

رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہو گی

فائل فوٹو


ریاض: سعودی عرب کے ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیہ وموسمیات کے پروفیسر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ ان کے حساب سے اس سال شعبان المعظم 30 دن کا ہوگا۔

خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ہے، ماہر فلکیات کا دعویٰ

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے افق کے مطابق 29 شعبان کو چاند سورج سے 26 منٹ قبل غروب ہو گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ 30 شعبان کو صبح پانچ بج کر 31 منٹ پر سورج اور چاند کا ملاپ ہوگا جس کے بعد منگل 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظرآئے گا۔

ماہرین فلکیات نے کائنات کا سب سے بڑا 3 ڈی نقشہ شائع کر دیا

پروفیسر عبداللہ المسند کے مطابق 29 رمضان المبارک کا چاند مکہ کے افق کے مطابق سورج سے 12 منٹ قبل غروب ہوگا۔ سورج اور چاند کے درمیان ملاپ اسی رات 10 بجے ممکن ہے مگر مغربی افق پر چاند نظر نہیں آئے گا۔ اس طرح رمضان المبارک 30 دن کا ہو گا۔

ماہرین فلکیات نے چھ کہکشاؤں کیساتھ بہت بڑا بلیک ہول دریافت کر لیا

سعودی عرب کے ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیہ وموسمیات کے پروفیسر عبداللہ المسند کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات ہوگی۔


متعلقہ خبریں