فوج ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کی تیاری کررہی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

فوج ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کی تیاری کررہی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی افواج ایسی صورتحال کی تیاری کررہی ہے جس میں ہم ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے سے روکنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

ایران نے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں پر پابندیاں عائد کردیں

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ذاتی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی کوششوں کو تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران سرخ لکیر کو عبور کر کے یورینیم کی افزودگی جاری رکھے ہوئے ہے مگر اسرائیل ایران کی اس پیش قدمی پر خاموش نہیں رہے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے بیان سے ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، وائٹ ہاؤس

اسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکنازی نے بھی گزشتہ روز اپنے ایک ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران افزودہ شدہ یورینیم کا ذخیرہ کرنے کے حوالے سے دھوکہ دہی سے کام لے رہا ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ ایران کا اصل مشن جوہری ہتھیاروں کا حصول ہے۔


متعلقہ خبریں