امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ حکومت کا فیصلہ واپس لے لیا

فائل فوٹو


واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے گرین کارڈ جاری کرنے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ پابندی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال لگائی تھی۔

صدر جوبائیڈن گوانتاناموبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤس

جرمنی کے خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اس پابندی کو ختم کردیا ہے جس کے تحت گرین کارڈ کے بہت سے درخواست گزاروں کا امریکہ میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

عالمی ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومت کا فیصلہ امریکی مفاد میں نہیں تھا۔

امریکی صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق حکومت کے فیصلے سے امریکی عوام کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی تھیں۔ بیان کے مطابق حکومتی فیصلے کی وجہ سے امریکی شہریوں اور جائز مقامیوں کو اپنے اہل خانہ سے ملاقات میں انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

امریکہ میں جمہوریت نازک ہے، چوکنا رہنا ہوگا: صدر جوبائیڈن

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2020 میں پابندی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے روزگاری کے درمیان امریکی ملازمین کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں