رضوان کی شاندار بلے بازی: ملتان سلطانز 7 وکٹوں سے فتح یاب


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں سے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ملتان سطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 76 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ سلطانز کی جانب سے شعیب مقصود 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے پہلے ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ 61 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ جو ڈینلے 31 اور سمت پٹیل 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے نوجوان گیند باز شاہنواز دھانی اور کارلوس بریتھویٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ عثمان قادر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا۔ زلمی اور گلیڈی ایٹرز رات آٹھ بجے مدمقابل ہوں گے۔

 


متعلقہ خبریں