مارگلہ ہلز پر آگ لگ گئی

مارگلہ ہلز پر آگ لگ گئی

اسلام آباد میں سیدپور ویلج کے اوپر مارگلہ ہلز پر آگ لگ گئی تھی۔ 

اسلام آباد وائلڈ لائف کے عملے نے مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ مارگلہ ہلز پر لگی آگ سے جنگل متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مارگلہ کے جنگل سے تیندوا سڑک پہ آگیا

خیال رہے کہ ان دنوں پرندوں کی افزائش نسل کا موسم ہے۔ مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ سے پرندوں کی افزائش پر برے اثرات مرتب ہو سکتے تھے تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔

قبل ازیں مارگلہ ہلز میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر کافی تگ ودو کے بعد قابو پالیا گیا تھا تاہم پہاڑیوں کے دوحصوں میں لگی آگ بجھا دی گئی تھی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مارگلہ پہاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں ایک ایئرفورس اور دو آرمی ہیلی کاپٹرزحصہ لیا تھا جن کے ذریعے بری امام اور مونال کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں سے نایاب نسل کا تیندوا نیچے اتر آیا

ترجمان نے بتایا تھا کہ سب سے پہلے بری امام کی پہاڑیوں میں بھڑکنے والی آگ کو بجھانا لازمی تھا کیونکہ آگ پہاڑوں سے متصل آبادی کی جانب بڑھ رہی تھی، اگراس پر قابو نہ پایا جاتا تو کسی بڑے سانحے کا خدشہ تھا تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔


متعلقہ خبریں