ایف اے ٹی ایف کے ٹاسک کو 90 فیصد مکمل کیا، حماد اظہر


وفاقی وزیر برائے  صعنت وتجارت حماد اظہر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے دیے گئے ٹاسک کو 90 فیصد مکمل کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران حماد اظہر کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو دنیا کی تاریخ کا سب سے مشکل پلان دیا گیا، تین اہداف رہ گئے ہیں وہ بھی جلد پورے کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت ملی توٹاسک تھا ملک کو بلیک لسٹ سے بچاناہے، 27 نکاتی ایکشن پلان میں 24 کے اہداف حاصل کیے، فیٹف خود کہہ رہا ہے 90 فیصد کام ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف فیٹف کے 27 نکاتی پوائنٹس پر عمل درآمد کرنا ہے، کورونا کے باوجود دیئے گئے ٹارگٹ کو ہم نے بڑی حد تک پوراکیا، اقدامات کے باعث پاکستان کواب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس آپشن تھا کہ کورونا میں ہم رپورٹنگ نہ کریں، فیٹف نے کہا کہ بلیک لسٹنگ پاکستان کیلئے اب آپشن نہیں رہا، بھارت خود اس فورم پر ناکام ہوا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ٹیرر فنانسنگ کے بارے میں وکلا اور ججز کی ٹریننگ کریں گے، تین اہداف رہ گئے ہیں وہ بھی جلد پورے کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیٹف اجلاس: پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات نہیں

انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو دہشتگردی ہورہی ہے دنیا کے سامنے ہے، مودی کے کارنامے کسی سے چھپے نہیں۔


متعلقہ خبریں